آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ منظوری کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کا ابھی کوئی درست ٹائم نہیں دیا گیا تاہم اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری