حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی بھرمار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مقدمہ سازی کی بجائے عوام پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ عوام مررہے ہیں، پس چکے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں ہر روز عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے، ایسے ایسے مقدمات بنائے گئے کہ دنیا ان پر ہنسے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پاکستان میں موجود ہی نہیں اس پر بھی مقدمہ بنایا گیا۔ حکومت کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  مردان، 5 روزہ پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائَ جائینگے