سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ بھی دیں گے۔ تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگر شعبوں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اورعوام کےدرمیان رابطےفعال رکھنے کیلئےسوشل میڈیا انفلوئنسرزکوبھرتی کیا گیا تھا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نگراں حکومت نے نہ صرف غیرقانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کیا بلکہ منصوبے کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا