190ملین پانڈز کیس

190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند

ویب ڈیسک:190ملین پانڈز کیس میں وکلاء صفائی نے اپنی جرح مکمل کرلی ، نیب کی جانب سے پیش کیے گئے مزید6 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پانڈزکرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جب کہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پانڈز کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی