مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے لاہور میں ملاقات کی ہے جس میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
مریم نواز نے ترقی و خوشحالی کے لئے ایرانی شہروں اور صوبوں کے ساتھ قریبی روابط کی خواہش کا اظہار کیا، صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور شہر کی بھرپور ثقافتی تاریخ کو سراہا۔
ایرانی صدر نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال کی تعریف کی جنہیں ایران میں اقبال لاہوری کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  او آئی سی کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف جہدوجہد کا مطالبہ