فافن

فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

ویب ڈیسک: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے ضمنی الیکشن پر ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ٹرن آؤٹ کی شرح کو جنرل الیکشن کے مقابلے میں کم قرار دے دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح تقریباً 36فیصد رہی ،ووٹر ٹرن آؤٹ 8فروری کے جنرل الیکشن کی نسبت تبدیل ہوتا ہوا نظر آیا۔
لاہور میں ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ واضح طور پر کم ہوا، گجرات، خضدار اور قلعہ عبداللہ میں ووٹرٹرن آؤٹ کی شرح بلند ہوئی، ضمنی انتخابات میں گنتی سے خارج ووٹوں کی تعداد بھی آدھی ہوگئی۔
ضمنی الیکشن مین ووٹر ٹرن آؤٹ 8فروری کے انتخابات کے مقابلے میں کم تھا۔
خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح میں 12 ، مردوں کی 9 فیصد کمی ہوئی، کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 75 ہزار 640 کا اضافہ ہوا۔
8فروری کے عام انتخابات میں ان حلقوں میں 72 ہزار 472 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔
ضمنی انتخابات میں 35 ہزار 574 ووٹ مسترد ہوئے، 4حلقوں میں مسترد شدہ کی تعداد ، جیتنے والے امیدوار کے مارجن سے زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل