اسرائیلی میڈیا

حماس مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہے، اسرائیلی میڈیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس نے مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
اس سے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے کیونکہ یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔
اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل قبول نہ کی تو رفح پر چڑھائی کردیں گے
حماس نے سیز فائر معاہدے کے لیے اسرائیلی حکام کی جانب سے جواب موصول ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مزید پڑھیں:  پی آئی اے اگلے ماہ پیرس پروازیں چلانے کیلئے تیار

ادھر حماس نے7 اکتوبرکویرغمال بنائے گئے دویرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں نظر آنے والا ایک یرغمالی کیتھ سیموئل سیگل اسرائیلی نژاد امریکی ہے۔