بارشوں نے تباہی مچا دی

لوئردیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،تجارتی مراکز میں پانی داخل

ویب ڈیسک: لوئردیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،تجارتی مراکز میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوگیا ۔
نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ہسپتال کے سامنے سڑک نے جھیل کی شکل اختیار کرلی ۔
بارش کا پانی تجارتی مراکز میں بھی داخل ہو گیا جس سے تاجروں سمیت شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تاجروں نے نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات اٹھانے سمیت نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کو رکنیت ملنے پر اسرائیلی سفیر نے یو این چارٹر پھاڑ دیا