لبیک یا اقصیٰ ریلی

پشاور:اسلامی جمعیت طلبہ کی لبیک یااقصیٰ ریلی،امریکی قونصل خانے کےگھیراؤکااعلان

ویب ڈیسک: پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام عظیم الشان لبیک یا اقصیٰ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
ریلی المرکز اسلامی پشاور سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سوری پل پر اختتام پذیر ہوئی جس میں صوبہ بھر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی ۔
شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے اٹھاتے ہوئے نعرے بازی کی اس موقع پر طلبہ نے امریکی قونصل خانے کے گھیراؤکا اعلان بھی کردیا ۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم وسیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان قبلہ اول کے آزادی کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فلسطین کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔
وسیم حیدر کا کہنا تھا کہ عالم اسلام اور آوآئی سی کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔
ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی مظالم کیخلاف صوبہ بھر کے جامعات اور کالجز میں مہم اور صوبہ بھر کے طلبہ کو نکال کر امریکی قونصل خانے کے گھیراؤکا اعلان بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں،بیرسٹر سیف