غزہ جنگ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ سعودی عرب کے دوران قطر، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ ان ملاقاتوں میں اسرائیل حماس جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں نئی حکومت کے قیام سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان