پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ کی ایف آئی آر ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی طارق اعوان کیخلاف درج کر لی گئی۔
تھانہ فقیر آباد میں درج ایف آئی آر میں درج ہے کہ 20 سے 22 افراد آصف خان کے ہجرے آئے اور گالم گلوچ کی۔ اس دوران مسلح افراد نے ہجرے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ کی ایف آئی آر درج کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج