نوشہرہ، مشہور ڈرامہ نگار عاشق حسین کی حکومت سے مالی امداد کی اپیل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کےعلاقے اکبر پورہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈرامہ نگار عاشق حسین بے بسی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ مشہور ڈرامہ نگار عاشق حسین گزشتہ 40 سال سے ریڈیو پاکستان کیلئے اردو، ہنندکو اور پشتو ڈرامے لکھتے آ رہے ہیں جو کہ آج بیماری و بے بسی اور لاچاری سے دو چار ہیں۔
عاشق حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ کچے گھر میں رہتا ہوں جو حالیہ بارشوں سے مزید خستہ حال ہو چکا ہے۔ ان مشکل حالات میں بال بچوں کی تعلیم سمیت دیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ گھر کیلے ضلعی انتظامیہ سے مالی امداد کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور محکمہ کلچر سے اپیل کرتا ہوں کہ میری مدد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے