الشفاء ہسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 49 نعشیں برآمد

ویب ڈیسک: غزہ کے سب سے بڑے طبی مرکز الشفا ہسپتال میں تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے 49 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر الشفا ہسپتال کے اندر تیسری اور غزہ کے ہسپتالوں سے ملنے والی مجموعی طور پر ساتویں اجتماعی قبر ہے۔
اس سے قبل دریافت ہونیوالی اجتماعی قبروں سے سینکڑوں کی تعداد میں نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں کچھ تو ایسی نعشیں بھی تھیں جن کے جسموں سے پتہ چلتا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے یا انہین زندہ دفنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال سے 49 نعشیں قاہرہ اور دوحہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات کے درمیان برآمد ہوئیں۔ اس دوران اسرائیل نے رفح پر بھی شدید بمباری کی۔
49 نعشیں برآمد ہونے پر الشفا ہسپتال میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ معتصم صلاح کا کہنا ہے کہ ان میں کئی لاشیں بہت پرانی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہنگاموں پر آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک برطرف