پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 10 کے شیڈول میچز میں پشاور زلمی کے میچز ہوم گراونڈ میں ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ارباب نیاز سٹیڈیم کے تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کیلئے پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا۔
پشاور زلمی کے مالک نے اپنےسوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں باقی 20 فیصد کام مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ کھِل کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس اقدام کے بعد امکان ہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد