9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ یہ دن ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم کے گھر اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
ان کا کہکنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کس کے اُکسانے اور کس کی ایماء پر رونما ہوئے، پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
سابق وزیر خارجہ کے مطابق 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کاپاکستانی سفیرسےرابطہ،طلباءکی واپسی کیلئےانتظامات کی ہدایت