مردان، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع مردان میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سانحہ 09 مئی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
اس دن کی مناسبت سے استحکام پاکستان پارٹی کے زیر سایہ ریلی میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء ریلوے سٹیشن میں جمع ہو کر پشاور روانہ ہوئے۔
ریلی شرکاء نے کہا کہ گزشتہ سال 9 مئی کے سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی دن ریاست کو سیاست پر قربان کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جب تک پاک فوج ہے تو پاکستان ہے ، ہم ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے