جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن باقی ہے، ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن بچا ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ سرحدی گزرگاہوں کی بندش بتائی گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایندھن ختم ہونے کی صورت میں مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
ان میں زیر علاج مریضوں کا علاج معالجے کا سلسلہ بھی رک سکتا ہے۔
دوسری جانب سرحد کی بندش سے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج