موسم گرما تعطیلات کا اعلان، یکم جون تا 31 اگست تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ویب ڈیسک: موسم گرما تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں‌تمام تعلیمی ادارے یکم جون تا 31 اگست بند رہیں گے۔
سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سمر زون میں پرائمری سکولز میں یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل سکول 15جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔
جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ونٹر زون میں تمام سکولز میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما تعطیلات ہونگی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر محسن نقوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے ،بیرسٹر سیف