شدید گرمی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع خصوصاً جنوب میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
کوہاٹ، چارسدہ، پشاور، خیبر، لکی مروت، کرک، ہنگو، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ میں 4، دیر میں 3 اور مالم جبہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ بنوں میں 43، تخت بائی میں 39، تیمرگرہ میں 38، دیر میں 34 اور چراٹ میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں میں کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ 41 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر دو پولیس افسران معطل