ایک شخص جاں بحق

ٹانک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تھانہ صدر کی حدود گائوں شاہ عالم میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مولوی احسن اللہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔
مقتول کا تعلق گرہ بڈھا سے بتایا جارہا ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے