چھت گرنے سے

مردان میں چھت گرنے سے 4افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مردان کے کاروان روڈ پر اس وقت پیش آیا جب کمرے کی چھت پر کام ہورہا تھا ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو1122میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 28آصف ، 42سالہ سعید، 43سالہ گوہر اور 50سالہ عثمان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر دو پولیس افسران معطل