اسد قیصر

حکومت ملک کو عدم استحکام کی طرف لے کر جارہی ہے،اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فسطائیت جاری ، حکومت خود ملک کو عدم استحکام کی طرف لے کر جارہی ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے مرکزی دفتر میں توڑ پھوڑ کی، تجاوزات کے نام پر جھوٹ بولا گیا، میڈیا پر حکومتی وزرا آکر جو لب کشائی کر رہے ہیں یہ کھلا تضاد ہے۔
سابق سپیکر نے کہا کہ اس قسم کے حربوں سے نہ ڈریں گے اور نہ پیچھے ہٹیں گے، آپ کی توجہ تو روزانہ ملک میں جو 12 سے 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس پر ہونی چاہئے، لوگ گرمی، بے روزگاری اور ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بلبلا رہے ہیں۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم سکینڈل ہوا، ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا، خیبر پختونخوا کی حکومت کو آپ دیوار سے لگا رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں، حکومت خود ملک کو عدم استحکام کی طرف لے کر جارہی ہے۔
نہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر بن چکا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول دیں گے، بجٹ میں ان کا بھرپور مقابلہ کریں گے، کسی بھی صورت نئے ٹیکسز کو قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حماس کا اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ، 8صیہونی فوجی ہلاک