معروف اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان کی شوبز دنیا کا ایک اور ستارہ غروب ہو گیا۔ طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ حکومتی و سیاسی اور سماجی شخصیات کا اظہار تعزہت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے صداکار، معروف اداکار و ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے شوبز کی دنیا میں بہت نام کمایا اور کئی بہترین سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کو بہترین تفریح فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق معروف اداکار طلعت حسین نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں کافی عرصہ سے زیرعلاج تھے۔
یاد رہے کہ طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر اُن کی صاحبزادی نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے دی۔

مزید پڑھیں:  لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق