ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کجے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ حادثہ کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید محمد والا کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق متذکرہ بالا علاقے میں ایک تیز رفتار مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
مقامی افراد کا کہناہے کہ تصادم اس قدر شدید تھا کہ وین کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ موقع پر 11 افراد جاں بحق گئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
![](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/kot-adu-again.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1716724112)