بلوچستان، کوسٹ گارڈز کی کارروائی، انڈین گٹکا سمیت غیر ملکی سگریٹ برآمد

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے پراوتھل روڈ چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ سے 4650 پیکٹ انڈین گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈز نے غیر ملکی منشیات قبضے میں لے کر مسافر کوچ کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  میدان عرفات میں پاکستانی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش