کوہاٹ، شہری علاقوں کے مکین پینے کے صاف پانی کو ترس گئے

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں گارڈن کالونی اور دیگر شہری علاقوں کے لوگ پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گارڈن کالونی کے ٹیوب ویل کا افتتاح 5 بار ہو چکا ہے لیکن تاحال مقامی ابادی کو اس سے ایک بوند پانی تک نصیب نہیں ہوا۔
مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اور متعلقہ محکمہ خشک ٹیوب ویلوں کے افتتاح پر فوٹو سیشن کروا کر چلتے بنتے ہیں اور بعد میں یہاں پانی کی کیا صورتحال ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا حالانکہ یہاں کے لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی زندہ مثال گارڈن کالونی کا ٹیوب ویل ہے جس کے افتتاح کے دس دن بعد مشین اور پائپ نکال لئے گئے۔
عماقہ مکین اس حوالے سے کہتے ہیں کہ گزشتہ 12 سالوں سے پانی کی مسلسل عدم فراہمی کے باوجود پانی کے بل باقاعدگی سے وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ یہاں کے لوگ ہزاروں روپے دے کر پرائیویٹ ٹینکر منگوا کر گھروں میں پانی بھرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہالیان علاقہ کی جانب سے اس سلسلے میں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا عمران خان کو 5سال تک جیل میں رکھنے کا عندیہ