نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکی شہر نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کرنے والے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کو گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم عارضی طور پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے دوران نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم نے روایتی حریفوں سمیت 8 میچز کی میزبانی کی۔
اس میگا ایونٹ میں بھارت اور امریکا کے مابین ہونے والا میچ نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم کا آخری میچ تھا۔

مزید پڑھیں:  ایم پی اے فضل الٰہی ایک بار پھر پیسکو گرڈ سٹیشن میں گھس گئے ،4فیڈز چالو کرائے