نیدرلینڈز کو ہرا کر بنگال ٹائیگرز نے دوسری فتح سمیٹ لی

ویب ڈیسک: آئِ سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے جاری مقابلوں میں نیدرلینڈز کو ہرا کر بنگال ٹائیگرز نے دوسری فتح سمیٹ لی۔
گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے مدمقابل نیدرلینڈز کی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 64 رنز ناٹ آﺅٹ کی شاندار اننگ کھیلی۔
جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگال ٹائیگرز نے گروپ ڈی میں 3 میں سے دو میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن قبضہ میں کر لی۔

مزید پڑھیں:  بنوں:صوبائی وزیر ملک پختونیار گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ،بجلی کی سپلائی بحال کر دی