پشاور، بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث حیات آباد میں پانی کی قلت، مکین بلبلا اٹھے

ویب ڈیسک: بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث حیات آباد کے مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہالیان علاقہ نے اس حوالے سے بتایا کہ حیات آباد میں لائن لاسز نہیں، پھر بھی بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
پریشان حال حیات آباد کے مکین کہنے لگے کہ مختلف فیزز میں پانی کا مسئلہ چار سال سے ہے۔
حیات آباد کے رہائیشیوں کا کہنا تھا کہ پی ڈی اے کے پاس موجود صرف چار ٹینکر اتنی بڑی آبادی کیلئے ناکافی ہیں۔ پانی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ بحران، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وزیر داخلہ کا رابطہ، مشاورت پر اتفاق