ورلڈ بینک کی پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویب ڈیسک: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے مزید 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 15 کروڑ ڈالر قرض پنجاب میں سکول سے باہر رہنے والے بچوں کیلئے دیا گیا ہے۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق یہ رقم پنجاب کے پرائمری سطح پر بچوں کی تعداد میں اضافے اور پڑھنے کی مہارت میں بہتری پر خرچ کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی بجٹ میں تنخواہوں پر عائد ٹیکس ختم کئے جانے کا امکان