بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو منانے کیلئے مزید اقدامات کا اغآز کرتے ہوئے سب سے پہلے بجلی صارفین کو نشانے پر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بجلی یونٹ کی بنیادی قیمت 27 روپے 66 پیسے سمیت اس میں بجلی کی قیمت 9 روپے 69 پیسے شامل کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ کیپسٹی چارجز 17 روپے 66 پیسے فی یونٹ کے حساب سے مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 3277 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کی قیمت کی مد میں 1116 ارب روپے اور کیپسٹی چارجز کی مد میں 2116 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بھارت، زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک، درجنوں کی حالت غیر