دال، چاول اور دودھ سمیت متعدد پیک اشیاء پر 18 فیصد ٹیکس عائد

ویب ڈیسک: پیک دال، چاول اور دودھ سمیت متعدد اشیاء پر 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین سلیم مانڈوی والا منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹل سمیت بڑے سٹورز پر تمام پیکنگ والی اشیاء پر لگایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عام دکانوں پر فروخت ہونے والی کھلی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
چیئرمین ایف بی آر کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے ڈبہ بند فارمولہ دودھ پر عائد کردہ 18 فیصد ٹیکس میں کمی کی سفارش کردی۔ غیررجسٹرڈ آؤٹ لیٹس کو فروخت کرنے والی کمپنی کو ٹیکس چوری پر بلیک لسٹ قرار دیدیا جائیگا۔
چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں نے ایک ڈبہ دودھ کی قیمت 800 تک کردی، کمپنی اگر ڈبہ دودھ کی قیمت کم کرے تو ہم ٹیکس میں کمی پر غور کریں گے۔

مزید پڑھیں:  کسی ضلع میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ 12 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو،وزیراعلیٰ کی ہدایت جاری