عوام کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے خوشخبری ، صوبہ کے بالائی اضلاع میں عید کے دوسرے دن منگل سے ہفتے کے روز تک آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمزور مغربی ہوائیں عید کے دوسرے دن منگل کی شام ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں ادارے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں بتایا گیاہے کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔
پی ڈی ایم اے مراسلہ میں حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھیں گے.

مزید پڑھیں:  روسی صدر پیوٹن 24سال بعد شمالی کوریا پہنچ گئے