پشاور، 1936 سے قائم تاج سوڈا آج بھِی لوگوں میں مقبول

ویب ڈیسک: 1936 سے پشاور میں قائم تاج سوڈا آج بھی اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔
گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے لوگ ٹھنڈے مشروبات کا سہارا لیتے ہیں ایسے میں جہاں دیگر مشروبات لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں وہیں تاج سوڈا ان میں اپنی انفرادیت کی وجہ سے ممتاز ہے۔
تاج ڈرنکس کی عمارت تک پہنچنے کیلئَے پرانے اور تاریخی قصہ خوانی بازار سے گزرنا پڑتا ہے۔ عمارت کے اندر جاتے ہی انسان کو بالکل منفرد احساس ہوتاہے۔
عمارت میں داخل ہوتے ہی گاڑیوں اور بازار کے شور سے انسان کو سکون مل جاتا ہے۔
یہ عمارت پرانی لکڑیوں اور تاریخی ڈیزائن کا عظیم شاہکار ہے۔ مقامی کاربونیٹڈ ڈرنکس پرانی طرز کے سٹیل فریزر میں یہاں آج بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ،مردان روڈ بلاک

اس موقع پر تاج ڈرنکس کے مالک وقاص تاج کا کہنا تھا کہ تاج سوڈا کی بنیاد 1936 میں ان کے دادا تاج محمد نے رکھی۔ میں یہاں 40 سال سے ڈیوٹی دے رہا ہوں، میرے والد بھی یہاں کام کر چکے ہیں۔
وقاص تاج کے مطابق تاج سوڈا پاکستان کی سب سے پہلی کاربونیٹڈ ڈرنک ہے، اس کے اس وقت 20 مختلف ذائقے کی مشروبات دستیاب تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ہم نے دوبارہ مختلف ذائقے شروع کیے ہیں۔ اس کی انفرادیت کی بات کی جائے تو یہ کہنا کافی نہیں ہوگا کہ اس کا ذائقہ بہترین ہے بلکہ اس کی بوتلیں جرمن میڈ ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع دیر کی ثمر خان نے یورپ کی اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس سر کر لی