پشاور، ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: عیدالضحیٰ قریب آتے ہی جہاں قربانی کے جانور مہنگے ہو جاتے وہیں ٹماٹروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ٹماٹر کی قیمت نے ایک روز میں ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے ۔ ایسے میں شہریوں کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت اگلے دس دن کے لیے ٹماٹر کی دیگر اضلاع سپلائی بند کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی شخص یا ادارے کو ٹماٹر دیگر اضلاع لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔
ان کی جانب سے تنبیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں یکدم سے بڑا اضافہ دیکھا گیا جس پر ڈی سی پشاور کی جانب سے ٹماٹر کی بین الاضلاع سپلائی پرپابندی عائد کر دی.

مزید پڑھیں:  کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں مارا گیا