ٹی 20 ورلڈ کپ، آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر بھارت اور کینیڈا کا میچ منسوخ

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت اور کینیڈا کا میچ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔ گروپ اے میں بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جبکہ امریکا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
گروپ اے پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ امریکہ اور بھارت سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے پر بھارت اور کینیڈا کے مابین میچ نہ ہو سکا.

مزید پڑھیں:  بنوں:صوبائی وزیر ملک پختونیار گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ،بجلی کی سپلائی بحال کر دی