آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے 31 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے شکست دے دی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیپال نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کنگز ٹاؤن کے ارونز ویل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی دعوت پر ساؤتھ افریقہ کے ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے اوپن کیا۔
ڈی کوک صرف 10 رنز جبکہ ریزا ہینڈرکس 43 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 115 سکور ہی کر سکی۔
نیپال کی جانب سے کشل بھروٹل نے 4 اور دپندرا سنگھ ایری نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
116 رنز ہدف کے جواب میں نیپال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیاتاہم پروٹیز بولنگ لائن اور فیلڈنگ کی بدولت نیپال کی ٹیم عین آخری لمحات میں ہمت ہار گئی اور اسے صرف ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اینریچ نورٹجے اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا.

مزید پڑھیں:  بنوں:صوبائی وزیر ملک پختونیار گرڈ سٹیشن پہنچ گئے ،بجلی کی سپلائی بحال کر دی