پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ، ایک دن میں ریکارڈ اموات

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ، ایک بار پھر تیزی سے اضافہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری.

ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 8ہزار 3سو 17 ہوگئی گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4646 کیسز ریکارڈ ہوئے،کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 35018 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق

پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 71,127 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 105 اموات ہوئی،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2172 تک پہنچ گئی.

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 39555 ہوگئی، پنجاب میں 40819، خیبر پختونخواہ میں 14006 کیسز رپورٹ،
بلوچستان میں 6788 اسلام آباد 5785 گلگت میں 952 کیسز رپورٹ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 412 ہوگئی،
چوبیس گھنٹوں میں 24620 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک 7 لاکھ 30 ہزار 4 سو 53 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا آج تک سمجھ نہ سکا، نواز شریف