اختلافات پر عمران خان پریشان

پارٹی اختلافات پر عمران خان پریشان، دونوں گروپس طلب

ویب ڈیسک: پی ٹی آِئِی میں اختلافات پر عمران خان پریشان ہو گئے اور انہوں نے دونوں گروپس اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کر لئے۔
بانی پی ٹی آئی کا اس حوالے سے مختصر طور پر صحافیوں سے کہنا تھا کہ دونوں گروپوں 4 جولائی کو طلب کئے گئے ہیں۔ اس دوران وہ خود ان سے بات چیت کر کے معاملہ حل کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے بتایا کہ گروپوں سے بات کرنے کے بعد ہی صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی آئی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا۔
یاد رہے کہ پارٹی میں‌ اختلافات پر عمران خان پریشان ہو گئے اور انہوں نے پارٹی کے گروپس کو اڈیالہ جیل طلب کر لیا.
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا، پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی خبریں من گھڑت قرار دیدی تھیں.

مزید پڑھیں:  بغیر مداخلت ملاقات :عمران خان کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر سے جواب طلب