بڈھ بیر واقعہ میں اہم پیشرفت

بڈھ بیر واقعہ میں اہم پیشرفت، ملوث نامزد ملزمان گرفتار

بڈھ بیر واقعہ میں اہم پیشرفت، ملوث نامزد ملزمان گرفتار ، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری.
ویب ڈیسک: بڈھ بیر واقعہ میں اہم پیشرفت، 8 افراد کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار کر لئَے۔ بڈھ بیر سانحہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار ملزم کے باقی ساتھیوں کی تلاش کیلئے کارروائی مزید تیز کر دی۔
پولیس نے سائنسی خطوط پر کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں نامزد 3 ملزمان کو نوشہرہ سے گرفتار کر لیا جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بڈھ بیر واقعہ کے بعد باپ بیٹوں سمیت ملزمان نوشہرہ میں روپوش تھے، قتل کےواقعہ میں نامزد مزید 6 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 23 لاکھ کے تنازعہ پر بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد کو قتل کیا تھا۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔ ان کی بہترین کارروائیوں کی بدولت ملزمان ضٌع نوشہرہ سے دھر لئے گئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.
یاد رہے کہ یہ دلخراش واقعہ رقم کے تنازعہ پر پیش آیا جس میں‌ایک فریق نے دوسرے فریق کے بچوں اور خواتین کو قتل کر دیا.

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال