پٹرول کی قلت کے معاملے پرآئندہ 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی -وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ کا ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس.

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے پٹرول کی قلت کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا، پٹرول بحران کون پیدا کر رہا ہے؟ وفاقی وزراء کا اجلاس میں استفسار، اوگرا حالیہ بحران میں بحثیت ریگولیٹر ناکام دکھائی دے رہا ہے, کابینہ ارکان.

مزید پڑھیں:  محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا نے دلزاک روڈ پشاور پر پلازے کی لیز منسوخ کردی

بعض کابینہ اراکان کے وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی سخت سوالات کئے،وزیراعظم کا بھی حالیہ پٹرول کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار،وزیراعظم نےاجلاس کے دوران سخت فیصلے کرنے کا اشارہ دیدیا.

اوگرا ہو یا کوئی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی وزیراعظم.

مزید پڑھیں:  پشاور میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

کابینہ ارکان نے پرائیویٹ اسپتال مافیا کےخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ، پرائیویٹ اسپتال مافیا کورونا کے چکر میں عوام کی جیبیں خالی کر رہا ہے, وفاقی وزراء، وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھا دیا،صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی جائے, وفاقی وزراء کا موقف