ہدایت اللہ کی نماز جنازہ

سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک:باجوڑ میں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر انورزیب خان ، سابق ایم این اے شہاب الدین خان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کو نواگئی میں سپردخاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو باجوڑ کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں سابق سینیٹر سمیت 5افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کردیا