بجلی کے بینادی ٹیرف میں

بجلی کے بینادی ٹیرف میں مزید 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ

بجلی کے بینادی ٹیرف میں مزید 5 روپے 72 پیسے کا اضافے کی منظوری دیدی گئی، وفاقی کابینہ اور نیپرا کی جانب سے اس گرمی میں بجلی مزید مہنگی کر کے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی گئی ہیں۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔
ویب ڈیسک: بجلی کے بینادی ٹیرف میں مزید 5 روپے 72 پیسے کا اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔
نیپرا نے بجلی کے بینادی ٹیرف میں مزید 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ اس کے علاوہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے سے بڑھا کر 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
اس سے قبل بھی تواتر کے ساتھ بجلی مہنگی کی جا رہی ہے جبکہ ایک طرف طویل لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے دوسری جانب ان پر حکومت کی جانب سے مزید بجلیاں گرائی جا رہی ہیں۔
بجلی کے بینادی ٹیرف میں حالیہ اضافے سے قبل نیپرا کی جانب سے وفاق کو سمری ارسال کی گئی تھی۔
رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ اس بار یہ کہا جا رہا تھا کہ یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے جبکہ اب بھی یہی کہا جانے لگا ہے۔
نیپرا کی جانب سے گزشتہ ماہ یہ بھی کہا گیا تھا کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024ء میں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیئے،متعدد فلسطینی شہید