رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی

رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی بجلی بحال، دیگر فیڈرز پر سپلائی متاثر

رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی بجلی بحال کر دی گئی تاہم اس سے پشاور کے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر رہی، ترجمان پیسکو
ویب ڈیسک: صوبائِ دارالحکومت پشاور میں سیاسی کارکن ملک شہاب نے رحمن بابا گرڈ سٹیشن سے زبردستی کچوڑی فیڈرچالو کرایا۔
پیسکو ترجمان کے مطابق ملک شہاب لوگوں کے مجمع سمیت گزشتہ رات رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں داخل ہونے کے موقع پر پیسکو سٹاف کے ساتھ زور زبردستی بھی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق کچوڑی فیڈر پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لاسز 83 فیصد سے زائد ہیں، زبردستی فیڈر چالو کرانےسے دیگر فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔
پیسکو ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکن ملک شہاب اور دیگر مظاہرین کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پشاور میں‌صارفین کا پارا بھی ہائی ہو چکا ہے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف عوام پریشان ہیں بلکہ ان مٰیں اشتعال بھی پایا جا رہا ہے.
صوبہ بھرمیں جابجا لوگ سڑکوں پر اس سلسلے میں‌احتجاج کرتے دکھائی دےرہے ہیں. اس سلسلے میں متعدد بار وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور بھی وفاقی حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا.
حالیہ بجلی بحالی کے واقعے ے قبل وزیراعلی سمیت دیگر وزراء بھی گرڈ سٹیشن میں‌جا کر زبردستی بجلی بحال کر چکے ہیں جس سے عوام میں‌خوشی کی لہر دوڑ گئی.
اس سلسلے میں‌حکومت کو چاہئے کہ عوام کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے بجلی جیسے اہم مسئلے سے بطریق احسن عہدہ برا ہو.

مزید پڑھیں:  بنوں :چھیری والاگائوں سے نوجوان کی نعش برآمد