کیلیفورنیا میں آتشزدگی

کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکہ، 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکہ، دو افراد زخمی جبکہ ہزاروں افراد انخلا پر مجبور، 4 ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے۔
ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں بھِی دھماکہ ہوا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آتشزدگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آگ اچانک بھڑک اٹھی۔ سخت گرمی کے دوران آگ بھڑکنے کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے ہیں۔
کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2018 میں آگ سے متاثرہ علاقہ پیراڈائز پھر سے آگ کی زد میں آجائے گا۔
امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ 1400 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کیلئَے کوشاں ہیں جبکہ اب تک 4 فائر فائٹرز اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
گورنر گیون نیوسوم نے متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کو آتشزدگی پر کنٹرول کیلئے معاونت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اس دوران 8 ہیلی کاپٹر اور متعدد ائیر ٹینکرز بھی مصروف ہیں۔
دوسری جانب امریکی ریاست آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی جبکہ ایک شخص لاپتا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ آرکنسا کے علاقے کیمڈن میں جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹم کے پلانٹ میں ہوا تاہم اس کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں۔
اس حوالے سے کمپنی پہلے معاملے کو پائرو ٹیکنیکس کے باعث حادثہ قرار دے رہی تھی تاہم بعدازاں اسے دھماکہ قرار دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر زخمیوں اور متاثرین کی بحالی پر کام جاری ہے بعد میں اس حوالے سے کی جانیوالی تحقیقات میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
کیلیفورنیا میں آتشزدگی سمیت آرکنسا کے دفاعی پلانٹ میں دھماکہ، دو افراد زخمی جبکہ ہزاروں افراد انخلا پر مجبور، 4 ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں تحریک لبیک کے دلدارخان نے متنی گرڈ سے زبردستی بجلی چالو کرا دی