قومی کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ

قومی کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط، کوچز کی طلبی

قومی کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط، ملک کیلئَے کھِیلنا ترجیح، غیر ملکی ٹیموں کے دورہ کے موقع پر قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہیں دیا جائیگا۔ محسن نقوی
ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط، ملک کیلئَے کھِلنا ترجیح، غیر ملکی ٹیموں کے دورہ کے موقع پر قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی نہیں دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے وینیوز میں ملتان ،کراچی اور راولپنڈی شامل ہیں۔
محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ پہلے پاکستان بعد میں دوسری چیزیں ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے لیگ کے لئے این او سی کی درخواست کی انکو این او سی نہیں ملے گا۔
قومی کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ فٹنس سے مشروط کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جو کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا صرف اسے سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے لئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یو یو ٹیسٹ سمیت جو فٹنس ٹیسٹ ہوں گے وہ دینے پڑیں گے، جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں آسکے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جلد بازی کے فیصلے نقصان دیتے ہیں، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ورلڈکپ میں کارکردگی سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ، اسی لئے گیری کرسٹن اور اظہر محمود کو ملاقات کیلئے بلایا ہے۔

مزید پڑھیں:  لواری ٹنل میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،2سیاح جاں بحق،3زخمی