بائیڈن کا صدارتی انتخاب

بائیڈن کا صدارتی انتخاب سے باہر ہونے سے پھر انکار

بائیڈن کا صدارتی انتخاب سے باہر ہونے سے پھر انکار ، بائیڈن نے انتخابی مہم کے عملے کے ساتھ کالز اور ڈیموکریٹک قانون سازوں اور گورنروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیں اعتماد میں لیا۔
ویب ڈیسک: بائیڈن نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ سے کوئی مجھے باہر نہیں کر سکتا۔ انتخابی مہم کے دوران بائیڈن نے ڈیموکریٹک قانون سازوں اور گورنروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئی مجھے باہر نہیں نکال سکتا اور نہ میں دستبردار ہورہا ہوں۔
یاد رہے کہ گرتی ملکی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹ گورنروں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے اس بات پر بھِی تبادلہ خیال کیا کہ صدارتی انتخاب میں انہیں باہر کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جو کہ غلط ہیں۔
ڈیموکریٹک گورنرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور منی سوٹا کے گورنر ٹیم والز کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور دیگر شامل تھے۔
حالیہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے، ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 43 فیصد ہے۔
یاد رہے کہ کچھ حامیوں نے گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے بعد81 سالہ جو بائیڈن کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، اس مباحثے کے دوران جو بائیڈن کے جوابات واضح نہیں تھے اور وہ ہکلاہٹ کا شکار رہے۔
اس دوران بائیڈن کی صحت اور عمر بھِی لوگوں کے مدنظر رہی اور انہوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ بائیڈن کا صدارتی انتخاب سے باہر ہونے سے پھر انکار کرتے ہوئے گورنرز کو اعتماد میں‌لیا. ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں‌مباحثوں کا سلسلہ جاری ہے. اس دوران زیادہ تر عوام اور سرکاری اہلکاروں کی نظروں میں ٹرمپ کیلئے اعتماد دکھائی دینے لگا ہے.
دوسری طرف بائیڈن کی صحت اور ان کی عمر کے حوالے سے بھی لوگوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے.

مزید پڑھیں:  سعودی فرماں روا کا اہل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان