نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، پنجاب کی راجکماری کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر یہ فریاد کیوں؟
ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ اس بات کے اشارے مریم نواز کے اس بیان سے بخوبی ملتے ہیں جس میں انہوں نے کام نہ کرنے دیئے جانے کی فریاد کی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی راجکماری اگر یہ کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا تو آخر وہ کون ہو سکتا ہے جو اسے کام نہ کرنے دے، اس قسم کی فریاد ان کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر کیوں؟
انہوں نے کہا کہ راجکماری کے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں، خاندان شریفیہ میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف گروپس آپس میں مشت و گریباں ہیں۔ شہبازشریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ کے ذریعے دبائی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہی ہے۔
مزیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرسی کی اس لڑائی میں عوام رل رہے ہیں، عوام کے مسائل کی پرواہ کئَ بغیر خاندان شریفیہ کرسی کی جنگ میں لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشکیان کامیاب