نوشہرہ میں آٹا پھر مہنگا

نوشہرہ میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار کا ہو گیا

نوشہرہ میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو کا تھیلا 400 روپے اضافے کے ساتھ ہی 2 ہزار کا ہو گیا۔ عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ویب ڈیسک: نوشہرہ میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا ہے، حالیہ کمی کے بعد جہاں عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا وہیں ایک بار پھر آٹا مہنگا ہونے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
گزشتہ ایک ہفتہ میں یکدم 400 روپے اضافے کے ساتھ آٹے کا تھیلا 2000 تک پہنچ گیا۔۔
پہلے سے مہنگائی کے ستائے عوام بجلی بلز ادا کرنے اور خورد و نوش کی اشیاء کی قیمتیوں میں اضافہ سے بلبلا اٹھے تھے اب آٹا مہنگا ہونے سے مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔
اس معمولی مہنگائی کے باعث معمولی کاروبار کرنے اور پنشنرز دہائیاں دینے لگے۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ قلیل آمدن میں گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں آٹا پھر مہنگا ہونے سے عوام اس فکر میں ہیں کہک اگر اس کی قیمت پھر سے پرانی نہج پر آ گئی تو کیا کریں گے کیونکہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کرتے جبکہ غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔
عوام کی زندگی اس کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے اجیرن ہوگئی ہے جبکہ حکمران اشرافیہ صرف شور مچانے میں لگے ہیں۔
شہری نے کہا کہ 23 سال سرکاری نوکری کے بعد 19 ہزار پنشن لیتا ہوں، اس میں بھی 14 ہزار بجلی کا بل ایا، اب گھر میں اٹا نہیں، صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم خیرات مانگیں، کہاں جائیں انصاف کیلئے۔ غریب عوام کو تباہ نہ کیا جائَے بلکہ ان پر رحم کیا جائے۔
یاد رہے کہ آٹا مزید مہنگا ہونے سے جہاں مہنگائی مزید بڑھنے کا خطرہ سر پر منڈلاتے پایا گیا ہے وہیں عوام اس پریشانی میں‌ہیں کہ جہاں بجہلی مہنگی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی وہیں ایک بار پھر سے آٹا مہنگا ہو گیا تو غریب کیا کرےگا.

مزید پڑھیں:  کیئر سٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے