رجیم چینج میں فواد کے مشکوک

رجیم چینج میں فواد کے مشکوک کردار کا مجھے عمران خان نے خود بتایا، شیرافضل

رجیم چینج میں فواد کے مشکوک کردار کے حوالے سے مجھے خود عمران خان نے بتایا، جب پارٹی کو ضرورت تھی تق ان جیسے لوگ بھاگ گئے تھے۔ اگر فواد پارٹی میں آتے ہیں تو باقی لوگوں کا کیا قصور؟ شیرافضل مروت
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ رجیم چینج میں فواد کے مشکوک کردار کے حوالے سے مجھے خود عمران خان نے بتایا۔ بانی پی ٹی آئی کے مطابق فواد جنرل باجوہ کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فواد پر فرمائشی کیس بنے، وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے، فواد بن بلائے مہمان کی طرح ہمارے خلاف بول پڑے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا فواد کہہ رہا ہے کہ خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو کہ یکسر جھوٹ ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ جب پارٹی کو ضرورت تھی تو ان جیسے لوگ بھاگ گئے جبکہ دوسری طرف اگر فواد پارٹی میں آتے ہیں تو باقی لوگوں کا کیا قصور؟
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے بلایا ہے، پاکستان واپس جاتے ہی ان سے ملاقات کروں گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو سہولیات فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط